اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گیلان کے۱۶قدس نامی لشکر کے کمانڈر سردارمحمد علی حق بین نے ۵مارچ کو انزلی کے شہید مطہری ہال میں مساجد سنٹرزکی تاسیس کی چوبیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام میں کہا ہے کہ چودہ سو سال کےبعد اسلام دوبارہ حاکمیت پرفائزہوا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ ایک وقت وہ تھا کہ جب عالمی استعمار کسی کو اسلام کا نام لینے کی اجازت نہیں دیتا تھا اوردشمن نے اسلام کو ماڈرنزم کی دیوارکے پیچھے لگا رکھا تھا اوراپنی مرضی کے مطابق ہرروز اسلام کے جنازے پرکوڑے مارتا تھا۔
سردارحق بین نےکہا ہےکہ آج اسلام ایک منشورسے نکل کرترقی کی منازل طے کرتے ہوئےعظیم چوٹیوں کو فتح کررہا ہےکہ جس کا ہم مشاہدہ کررہے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا کمال یہ تھا کہ انہوں نے مسلمانوں کے سامنے دشمنوں کو حقیربنا کرپیش کیا ہے۔
انہوں نےکہا ہے کہ ہم نے مغربی ایشیا اورعالم اسلام میں دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہوا ہے۔عالمی استعمار نے سوسال سے زیادہ عرصے سے اپنی پوری طاقت اورسرمایہ کو جمع کررکھا تھا لیکن آج ان کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہوئے ہیں۔
سردارحق بین نےمزید کہا ہے کہ آج دشمن ہماری قدرت کو سمجھ چکا ہے اوروہ بخوبی جان چکا ہے کہ ہم آج قدرت پرفائز ہیں یہی وجہ ہےکہ وہ مساجد پرحملہ کررہا ہے۔
انہوں نےکہا ہے کہ دشمن شام میں ہماری کامیابیوں کو دیکھ چکا ہے اورسپاہ انقلاب اسلامی نے اپنی سرحدوں سے دور دشمنوں کو بڑے چیلنجز کی دعوت دےرکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نےشام میں مغربی دنیا کے اسلحہ کو ناکارہ بنادیا ہے اور مغربی دنیا نےاس مسئلے میں بے پناہ دولت خرچ کرکے داعش کو تشکیل دیا تھا لیکن آج وہ شکست سے دوچارہوچکی ہے۔
سردارحق بین نے کہا ہےکہ مغربی دنیا کا منصوبہ یہ تھا کہ چھ مہینوں کے دوران وہ اپنے اہداف کو پالیں گے اورمسلمان ممالک پرقبضہ جمالیں گے لیکن ان کےتمام منصوبوں پرپانی پھرگیا ہے۔
انہوں نےکہا ہے کہ دشمن نے دوسرے مرحلے میں شیعہ اورسنی جنگ چھیڑی تھی کہ جو شکست سے دوچارہوگئی ہے اورآج وہ اسلام کی جڑوں کو ختم کرنے کے درپے ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے اسے اس کام میں شکست ہوگی۔
.......
/169